لندن (اے پی پی) پہلی بار مکہ میں بیت اللہ کو کیمرے کی آنکھ میں تو مصری فوٹوگرافر صادق بیہ نے1821 میں سمویا مگر اس شہر کی باتصویر کتاب کے مصنف ہونے کا اعزاز ہالینڈ کے سنوک ہر خرونیہ کو حاصل ہے، جن کی لی گئی 135 سال پرانی تصاویرآئندہ ہفتے لندن کے نیلام گھرسوتھبیس ہائوس میں پیش کی جائیں گی۔مشرقی علوم کے ماہر، ہالینڈ کے شہری سنوک ہرخرونیہ نے 19ویں صدی عیسوی کے آخر میں مکہ میں قیام کے دوران حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے آئے زائرین کی تصاویر لی تھیں۔
مکہ/ تصاویر
مکہ کی 135 سال پرانی تصاویرآئندہ ہفتے لندن کے نیلام گھرسوتھبیس ہائوس میں پیش کی جائیں گی
May 13, 2019