تیونس سٹی /مالٹا سٹی (این این آئی)مالٹا حکومت نے بتایا ہے کہ ایک ڈوبتی کشتی پر سے پچاسی تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔ ان مہاجرین کا تعلق شمالی اور مشرقی افریقہ سے بتایا گیا ہے۔ دوسری جانب شمالی افریقی ملک تیونس کی امدادی تنظیم ریڈ کریسینٹ نے اپنے ملک کے قریبی سمندر میں ساٹھ تارکین وطن کے ڈوب جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچائے گئے تارکین وطن کو اتوار کی صبح مالٹا پہنچایا گیا۔ دوسری جانب شمالی افریقی ملک تیونس کی امدادی تنظیم ریڈ کریسینٹ نے اپنے ملک کے قریبی سمندر میں ساٹھ تارکین وطن کے ڈوب جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔