دہشتگردی کی لعنت کو ملک سے مکمل طورپرختم کیا جائیگا ،عارف علوی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے گوادر میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو قومی ترقی کے منصوبوں کے خلاف گہری سازش قرارد دیاہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں صدرمملکت نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد کھڑی ہے۔ انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کی لعنت کو ملک سے مکمل طورپرختم کیا جائیگا اورترقی کی طرف سفر جاری رہے گا۔صدر مملکت نے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکار کو بھرپورخراج تحسین وعقیدت پیش کیا اورحملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن