واشنگٹن : امریکا نے شمالی کوریا کے بحری جہاز کو قبضے میں لیتے ہوئے عملے کے 24 ارکان کو گرفتار بھی کرلیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے شمالی کوریا کے لیے کوئلے کی مال برداری کے لیے استعمال ہونے والا بحری جہاز وائس اونسٹ کو اغوا کرکے عملے کے 24 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے بحری جہازکو عالمی برادری کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے، اس جہاز کے ذریعے عالمی پابندیوں کے برخلاف شمالی کوریا کے لیے کوئلے کی مال برداری کی جا رہی تھی۔دوسری جانب شمالی کوریا نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کوئی ایسا اقدام نہ اُٹھائے جس سے عالمی امن خطرے میں پڑ جائے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے۔