محصولات کےمعاملےپرکسی بھی غیرملکی دباؤکےآگےنہیں جھکیں گے:چین

May 13, 2019 | 17:48

ویب ڈیسک

 چین نے کہا ہے کہ وہ محصولات کے معاملے پر کسی بیرونی دباو کے سامنے نہیں جھکے گا۔ یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان  گینگ شوانگ   نے امریکہ کی طرف سے چین کی تمام درآمدات پر محصولات کے نفاذ کی دوبارہ دھمکی کے بعد بیجنگ میں معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔

 گینگ شوانگ  نےایک بار پھر کہا کہ مذاکرات کے لئے چین کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں کیونکہ محصولات کے نفاذ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ترجمان نے ہر قیمت پر قومی مفادات اور وقار کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا۔

مزیدخبریں