حکومت وزراء پیپلزپارٹی کردارکشی سے باز نہیں آرہے:بیگم بیلم حسنین

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ حکومت کرونا پر سیاست کر رہی ہے۔ ان کی وزرائے پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کی کردار کشی سے باز نہیں آ رہے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے آغاز میں ہی کہہ دیا تھا کہ پیپلزپارٹی اس ایشو پر سیاست نہیں کرے گی اور سندھ حکومت سمیت پوری پیپلزپارٹی حکومت کا ساتھ دے گی مگر حکومت کے وزراء نے غلط بیانات دے اور سندھ حکومت کی نیت پر شک کیا اوراحساس پروگرام پر وزیراعلیٰ سندھ کی کردار کشی کی۔بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ افسوس اس مشکل وقت میں بھی حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لے سکی اور اتفاق رائے پیدا نہ ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن