انٹرنیٹ سروسزبحالی کیس میں وزارت داخلہ نے تحریری جواب جمع کرا دیا

May 13, 2020

اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آبادہائیکورٹ میں زیر سماعت آن لائن کلاسز کے لیے خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سروسزبحالی کیس میں وزارت داخلہ نے تحریری جواب جمع کرادیا۔جس میں کہاگیاہے کہ کے پی کے قبائلی اضلاع میں ایس او پیز کے تحت انٹرنیٹ ڈیٹا سروسز بلاک کی گئیں،سیکورٹی صورتحال پر انٹرنیٹ سروسز 13 جون 2016 کو بلاک کی گئی تھیں،پی ٹی ای نے کے پی کے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ تھری جی ، فور جی سروسز بحال کرنے کی درخواست کی، سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعظم آفس کی ہدایت پر باجوڑ قبائلی ضلع میں انٹرنیٹ کی سروسز بحال کر دی گئی ہیں،مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم ، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں سروسز تاحال بلاک ہیں۔

مزیدخبریں