حکومت میں کروناکامقابلہ کرنے کی سوجھ بوجھ نہیں:محمد پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر ،عامر خان

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کروناکامقابلہ کرنے کی سوجھ بوجھ نہیں،صادق و امین کی ناک کے نیچے بدعنوانی، اقربا پروری ،راشن اورامدادی رقوم کی بندربانٹ جاری ہے،عوام کاپیٹ خالی ہے جبکہ امدادی رقوم سے نااہل حکمران اپنی تجوریاں بھررہے ہیں۔ کپتا ن سمیت ان کی ٹیم میں ایک بھی کھلا ڑی پروفیشنل نہیں۔

ای پیپر دی نیشن