لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت کی جانب سے سبسڈی دیئے جانے اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجور عوام کو یوٹیلٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک کلو دال چنا کی قیمت 160روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک کلو دال چنا کی قیمت 120روپے ہے۔سفید چنے بھی 20روپے مہنگے فروخت کئے جا رہے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک کلو سفید چنے کی قیمت 130روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اسکی قیمت 110روپے ہے۔جب پٹرول کی فی لیٹر قیمت 120 روپے تھی تو یوٹیلٹی سٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت 170 روپے تھی اب ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت کم ہو کر 54۔81روپے ہو گئی ہے لیکن یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک کلو گھی کے پیکٹ کی قیمت بدستور 170 روپے ہے۔ملک میں گندم کی نئی فصل آنے کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز پر 20کلو آٹے کا تھیلا بدستور 800 روپے میں فروخت کیا جا رہاہے۔