سیالکوٹ: بچیوں کے طعنے،ماں نے 2کو ٹب میں ڈبو دیا،ایک جاں بحق

May 13, 2020

سیالکوٹ(نامہ نگار)سیالکوٹ کے تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ خان کالونی کے رہائشی عثمان غنی کی پہلے دو بیٹیاں تھیں جبکہ چند روز قبل اس کی بیوی صدف بی بی کے ہاں ایک اور بیٹی پیدا ہوئی۔ بتایا گیا کہ بچیاں پیدا کرنے کے طعنوں سے تنگ آکر صدف بی بی نے اپنی دو بچیاں پانچ سالہ اریبہ بی بی اور اڑھائی سالہ مریم کو پانی کے ٹب میں ڈال کر ڈبویا جس میں 5سالہ اریبہ جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ اڑھائی سالہ مریم کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ صدف بی بی3 بچیوں کی ماں ہے بیٹا نہ ہونے پر شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ رات تین بجے پانچ سالہ بیٹی اریبہ اور اڑھائی سالہ مریم کو پانی کے ٹب میں ڈبو دیا جس سے اریبہ ہلاک ہوگئی جبکہ مریم کو اس کے والد نے شور کی آواز سن کر بچا لیا۔ پولیس نے اریبہ کے والد عثمان غنی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو تحویل میں لے کرکارروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں