چیف ایگزیکٹو اینگرو کارپور یشن نے کمشنرکو کورونا وا ئرس فنڈ میں 10 ملین عطیہ دیا

May 13, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود کو صدر وچیف ایگزیکٹو اینگرو کارپور یشن لمیٹڈنے چیئر مین حسین دائود کی جانب سے کورونا وا ئرس فنڈ میں 10 ملین عطیہ دیاتا کہ ہیلتھ ورکرزکے لئے حفاظتی اقدامات کئے جا سکیںاور اسکے علاوہ ٹیسٹنگ میں بہتری لائی جا سکی نیز ضرورت مندوں کو اشیا ء ضروریہ فرا ہم کی جا سکیں کمشنر راولپنڈی کی قیادت میں ضلعی انتظا میہ کرو نا وا ئر س کے خلاف راولپنڈی کے عوم کو محفو ظ کر نے کے لئے قا بل قدر اقدامات کر رہی ہے اور ہسپتا لوں میں بھی مر یضو ں کو دی جا نے والی سہو لیات پر مریضوں کا اعتماد ان کی کاو شوں کا منہ بو لتا ثبو ت ہے کمشنرکیپٹن (ر) محمد محمو د نے ان کا شکر یہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ بلا شبہ عطیات اس وقت کی اشد ضرورت ہیں ہمیں ایسے ہی مل جل کرکرونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے اقدامات کر نے ہیں ڈو یژ ن بھر میں قر نطینہ سینٹرز کی استداد کار بھی بڑھائی جا رہی ہے تا کہ ز یا دہ سے ز یا دہ مر یضوں کو وہاں جگہ دی جا سکے بعد ازاںکمشنر راولپنڈی کی صدارت میں روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہ جا ئزہ اجلاس میں تما م اضلاع میں موجود مریضوں کی تعداد اور ان کو دی جانے والی طبی سہو لیا ت کے بارے میںتفصیلی بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیا کہ اس وقت راولپنڈ ی ڈو یژن میں کل1535کنفرم مر یض ہیں ۔ اس موقع پر راولپنڈی ضلع کی صور تحال سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایا گیا کہ یہاں کر و نا وا ئرس کے1291کنفرم مر یض موجود ہیں۔

مزیدخبریں