راولپنـڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے جولوگ میاں شہبازشریف کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پرتنقیدکررہے ہیں پہلے وہ اپنے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بھی کوئی تبصرہ کردیتے کیونکہ کوروناوائرس کی وباء سے متعلق ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان نے شرکت نہ کرکے قوم کویہ پیغام دے دیاہے کہ انہیں قوم کی صحت کے بارے میں کوئی پرواہ نہیں ہے عمران خان وزیراعظم ہونے کے علاوہ وزیرصحت بھی ہیں ان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت انتہائی ضروری تھی جبکہ پی ٹی آئی کے کچھ سیاستدان بلاوجہ اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف کے خلاف اپنی زبان چلاتے رہتے ہیں اپنے بیان میں حاجی پرویزخان نے کہاکہ کوروناوائر س کے باعث ملک میںہونے والے لاک ڈائون کے دوران وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت نے جورقم شہریوں کودی ہے وہ عام مستحق کی بجائے پی ٹی آئی کے ورکروں کودی گئی ہے اوراب جوٹائیگرفورس بنائی گئی یہ قوم کاپیسہ پی ٹی آئی کے ورکروں میں بانٹنے کے لئے بنائی گئی ہے لیکن ایک ایک پائی کاحساب لیاجائے گا۔