راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کینٹ رمیشا جاوید نے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد صدر کی مختلف مارکیٹیں کھلنے پر مختلف بازاروں کا تفصیلی دورہ کیا اور دکانداروں ، خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو کرونا وائرس کے خطرات اور سوشل ڈسٹینسنگ کے بارے میں آگاہی دی اس موقع پر جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران کینٹ محمد ظفر قادری بھی ان کے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے آدمجی روڈ ، بینک روڈ ، ہسپتال روڈ ، حیدر روڈ ، کشمیر روڈ کی دکانوں میں جاکر کرونا وائرس کے خلاف شہریوں کے تحفظ کیلئے دئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمدکوبھی دیکھا اور ہدایات جاری کیں رمیشا جاوید نے مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے تعاون کو بیحد سراہا۔