احترام رمضان آرڈیننس کی دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری،انتظامیہ خاموش

May 13, 2020

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)سانگلاہل میںاحترام رمضان آرڈیننس کی کھلے عام دھجیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری ہے،مگر انتظامیہ تاحال خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ،دوسرا عشرہ ختم ہونے کو ہے،انتظامیہ کی طرف سے احترام رمضان کے تحت ایک بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، اندرون شہر سارا دن چائے کی سپلائی جاری رہتی ہے،جوتے کے ڈبوں میں چائے سپلائی کی جاتی ہے،شہر کے داخلی راستوں خصوصاً پل نہر پر صبح سے ہی ٹھنڈے مشروبا ت کی فروخت شروع ہو جاتی ہے۔

مزیدخبریں