لاہور(کامرس رپورٹر )وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت سے لاہور ریسٹورانٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے ملاقات کی جس میں لاک ڈاؤن کے دوران ریسٹورانٹ انڈسٹری کو پہنچنے والے نقصانات اور صوبائی وسائل پر اثرات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایس او پیز کی پابندی کی یقین دہانی کے ساتھ کاروبار کی بحالی کی درخواست کی گئی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ لاہور میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فی الوقت لاک ڈاؤن کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں تاہم بتدریج اقدامات سے اہم معاشی سرگرمیوں کی بحالی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
فی الوقت لاک ڈاؤن کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں :وزیر خزانہ
May 13, 2020