بیجنگ(صباح نیوز)چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ ووہان سے پاکستانی طلبا کے پہلے گروپ کو ہوائی جہاز کے ذریعے وطن واپس لانے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ پروازیں اس مہینے کی اٹھارہ تاریخ سے شروع ہوں گی۔ ووہان میں آٹھ سو طلبہ سمیت ہوبی کی مختلف جامعات میں تقریبا 1300 پاکستانی طلبہ زیرتعلیم تھے۔ انہوں نے کرونا وائرس کے دوران پاکستان کیلئے چین کی امداد کو سراہتے ہوئے کہاچین کی حکومتی ،اداروں، تنظیموں اور عوام نے پاکستان کے صحت حکام کی طبی ماہرین کی خدمات اور طبی آلات کی فراہمی کے ذریعے مدد کی۔
پاکستانی طلباء کو ووہان سے واپس لانے کی تیاری شروع کر دی: نغمانہ ہاشمی
May 13, 2020