گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں مزید تیز،3 رائس ملز کے گوداموں سے 13 ہزار 4 سو بوری گندم برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا، قبضہ میں لی گئی گندم سرکاری گودام میں منتقل کی جائے گی، کارروائی محکمہ خوراک اور محکمہ مال نے اسسٹنٹ کمشنر(نوشہرہ ورکاں) حیدر خان کی سربراہی میں کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں حیدر خاں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔