اسلام آباد چیمبر کے صدرکاوفد کے ہمراہ جناح سپر مارکیٹ کا دورہ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے وفد کے ہمراہ جناح سپر مارکیٹ سمیت دیگر تجارتی مراکز کا دورہ کیا اور مارکیٹیں و دکانیں کھولنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے طے کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تاجروں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے صوبوں سمیت اسلام آباد میں بھی تجارتی مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں کھول دی ہیں لہذا اب تاجروں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور طے کردہ ایس او پیز پر سختی سے خود بھی عمل درآمد کریں اور دوسروں سے بھی ان پر عمل کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس سلسلے میں بے احتیاطی کی گئی تو وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے جو سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن