مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیوکی دن کے اجالے میں لالٹین اٹھاکردہائی

سکھر ( بیورورپورٹ)سندھ میں دو سالوں سے حصول انصاف کے لیے دربدر سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو نے دن کے اجالے میں لاٹین لیکر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی میں پی پی چیئرمین بلاو ل بھٹو ، اور سندھ حکومت کو بڑی روکاٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا ہے ، 17 جنوری 2018 کو میرے والد، دادا اور چاچا کو قتل کردیا گیا قتل میں پیپلز پارٹی کے دو ایم پی ایز برہان چانڈیو اور سردار چانڈیو ملوث ہیں لیکن افسوس ابتک ملوث ملزمان کے خلاف موئثر کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ام رباب چانڈیو نے کہا کے وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے میرا سوال ہے کہ میرا کیا قصور ہے کہ مجھے ملنے والے انصاف کی فراہمی میں جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں،ام رباب چانڈیو نے کانفرنس کے دوران مزید کہا کے مجھے ملک کی عدالتوں پر یقین ہے کے وہ مجھے انصاف فراہم کرینگی انہوں نے مزید کہا کے ملزمان کے خلاف مقدمہ اے ٹی سی میرپور ماتھیلو میں زیر سماعت ہے مگر اس میں بھی تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں میں انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں لیکن سندھ حکومت میری داد رسی کرنے کے بجائے قاتلوں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں ام رباب چانڈیو نے مزید کہا کے میرا گھر تباہ ہوا ہے میں نہیں چاہتی کسی اور کا گھر تباہ ہو ،میں قانون کی مکمل پاسداری کررہی ہوں انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی سے قبل ان کو آگاہ کردیتی ہے میں سندھ حکومت سے پوچھنا چاہتی ہوں کے قاتلوں کو تحفظ دے کر کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں، ام رباب چانڈیو نے کہا کے مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے، میرے پاس سارے ثبوت ہیں،ملوث قاتلوں کی جانب سے گواہان کو بھی پریشان کیا جارہا ہے، سندھ حکومت دیکھ لیں سندھ کی بیٹی کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے انصاف کے لیے دربدر ہوں لیکن انصاف نہیں مل رہا ہے ہوسکتا ہے ملزمان کا اگلا ہدف میں ہوں۔

ای پیپر دی نیشن