پیرجوگوٹھ میں 251 کرونا کیس مثبت آنے والے مسئلے پرسندھ حکومت کو اپنی غلطی کا احسا س ہو گیا

پیرجوگوٹھ(نامہ نگار)پیرجوگوٹھ میں 251 کرونا کیس مثبت آنے والے مسئلے کو لیکر سندھ حکومت کو اپنی غلطی کا احسا س ہو گیا اعلی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے پیرجوگوٹھ میں تمام کیسز کو دوبارہ سے کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈی ایچ او خیرپور کو احکامات جاری کردیئے جس پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایچ او خیرپورڈاکٹر محمد حسن ابڑو نے اپنی ٹیم پیرجوگوٹھ ررول ہیلتھ سینٹر پیرجوگوٹھ روانہ کردی جہاں ہر آخری اطلاع آنے تک 100 سے زائد افراد کے سیمپل لئے جا چکے ہیں جو کہ آغا خان لیباٹری کراچی روانہ کئے جائے گئے ۔جب کہ کرونا وائرس کے پھیلائو میں مزیداضافہ دیکھنے میںاس وقت آیا جب پیرجوگوٹھ کی سندھ بینک اورایک نجی بینک یوبی ایل کے آپریشن مینجر کو کرونا ٹیسٹ مثبت آگئی انتظامیہ نے فوری طور پر بنیک کو سیل کردی دوسری جانب کنگری بار کونسل نے پیرجوگوٹھ میں ہونے والی اس مجرمانہ غفلت کے خلاف عدالتی کاروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ۔اس موقع پر بار کونسل کے صدر شمس لاڑک ۔ابوبکر شاہ راشدی ویگر نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اسی مجرمانہ غفلت برتنے پر اہلکاروں کو برطرف کیا جائے جب کہ پیرجوگوٹھ میں قائم قریطینہ سینٹر میں تا حال کوئی بھی مریض کو لا یا نہیں گیا عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سنٹر بھی کرونا ٹیسٹ کی طرح حکومت کا صرف اور صرف امداد لینے کا ایک بہانا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن