نواب شاہ(بیورورپورٹ)سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لگائے جانیوالے لاک ڈاؤن کو 50روز بیت گئے،ایس او پیز پر عمل کرانے والے احکامات کو نوابشاہ کے تاجروں نے ہوا میں اڑا دیا، دوسری روز بھی نواب شاہ شہر میں عید کی خریداری کرنے والے لوگوں کے ہجوم نظرآئے،نواب شاہ شہر کی مختلف مارکیٹیں موہنی بازار، لیاقت مارکیٹ، گول چکرہ، کچہری روڈ، قاضی احمد موڑ ودیگر مارکیٹیں اجازت کے بغیر کھل گئیں،جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز پر عمل کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، دوسری جانب ہیر کٹنگ اینڈ بیوٹیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن نواب شاہ کے رہنماؤں کی جانب سے محمد عاصم، اختر حسین ودیگر کی قیادت میں نواب شاہ پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ دو ماہ سے پریشان ہیں جبکہ ہمیں راشن بھی نہیں ملا جبکہ ابھی عید کی سیزن ہے دیگر دوکان کھولے گئے ہیں لیکن ہمیں دوکان کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی جوکہ ہمارے ساتھ انہتائی ناانصافی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اجازت دی جائے تاکہ ہم دوکان کھول کہ اپنے بچوں کا پیٹ گذر کرسکیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں دوکان کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔
لاک ڈائون نرم ہوتے ہی تاجروں نے کوروناایس اوپیزہوامیں اڑادیئے
May 13, 2020