مقبوضہ کشمیر:دو بزدل بھارتی فوجیوں نے کرونا اور حالات سے ڈر کر خودکشی کرلی

سرینگر(این این آئی+نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرونا کا خوف اور نفسیاتی دباؤ کے شکار مزید دو قابض بھارتی پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں نے خود کشی کر لی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سب انسپکٹر فتح سنگھ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اہلکار کا تعلق راجھستان سے ہے۔ادھرسرینگر میں بھی سینٹرل ریزرو پولیس کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی۔ اہلکار کی شناخت بنگالی بابو کے نام سے ہوئی ہے جو مدھیہ پردیش کا رہائشی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...