ملتان (سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت اہل ایمان کی وحدت ، اتحاد اور روحانی سکون کا مرکزہے۔ اقتدار کے ایوانوں میں قادیانی وائرس گھسا ہواہے جو کرونا سے بھی بدتر ہے۔ اہل ایمان نے ہمیشہ استعمار کے آلہ کاروں کے وار ناکام بنائے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان میں نریندر مودی سرکار کا فاشزم ہولناک شکل اختیار کر گیاہے۔ عالمی برادری اور عالم اسلام کی بے حسی ، جانبداری تاریخ کا بڑا المیہ ہے۔ کشمیر ، فلسطین اور افغانستان کے مسائل کے حل کے ساتھ دنیا اور خطہ کا امن جڑا ہواہے۔ امریکہ ، یورپ ، انڈیا ، اسرائیل اپنے جارحانہ سیاسی ، اقتصادی ناجائز مفادات کے لیے پوری دنیا کو تباہ کر رہے ہیں۔ کرونا وبا نے پھر دنیا کو موقع دیاہے کہ استحصالی نظام بدلا جائے۔ انسانوں کو آزادی ، خود مختاری کا بنیادی حق دیا جائے۔انہوںنے کہاہے کہ کرونا وبا نے ساری دنیا کو تلپٹ کردیاہے۔ دنیا بھر کا سماجی و اقتصادی نظام ڈھیر ہوگیاہے۔ یہ امر نوشتہ دیوا ر ہے کہ مغربی سرمایہ دارانہ نظام اور مغرب کی سیاسی تہذیبی بالادستی بے بنیاد ہے اور اب اس کے خاتمہ کا وقت آگیاہے۔ مغربی تہذیب اپنے تمام حوالوں سے اپنے انجام کی طرف ہے۔ مولانا مودودی نے اشتراکیت اور مغربی سرمایہ دارانہ استحصالی نظام کے خاتمہ کی نوید سنائی تھی۔ دونوں نظام بے نقاب ہوگئے ہیں۔ دنیا بھر کے انسانوں اور عالم اسلام کے لیے اسلام کی حکمرانی میں ہی امن ، تحفظ ، ترقی و استحکام اور فلاح ہے