رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہا کہ انصاف امداد پروگرام کے تحت 25لاکھ مستحق خاندانوں کو 12ہزار روپے فی خاندان مالی امدادشروع ہے،پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو تنہا چھوڑا ہے نہ چھوڑے گی، سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں،کرونا وباء پرسیاست چمکانے والوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں تمام ریاستی وسائل بروئے کار لارہی ہے ، حکومت نے تمام وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے ، پاکستان کی سیاسی تاریخ کا پی ٹی آئی کی حکومت نے سب سے بڑا امدادی پیکیج دیا ہے ،حکومت پنجاب انصاف امداد پروگرام کے تحت30 ارب روپے کرونا لاک ڈاؤن سے متاثر ہ خاندانوں میں تقسیم کرے گی ۔
کرونا وباء پرسیاست چمکانے والوں نے عوام کو مایوس کیا، آصف مجید
May 13, 2020