تحصیل کونسل کوٹ چھٹہ کے80 ملازم،5 ڈیوٹی پر، دیگر گھربیٹھے تنخواہیں لینے لگے

May 13, 2020

کوٹ چھٹہ( خبر نگار ) تحصیل کونسل کوٹ چھٹہ میں چیف آفیسر تحصیل کونسل فنانس آفیسر تحصیل کونسل فیلڈ آفیسر تحصیل کونسل اکاؤنٹ آفیسر ہیڈ کلرک سینئر کلرک واٹر سپلائی ملازمین بیلدار خاکروب سمیت 80 اہلکاروں کو تحصیل کونسل کوٹ چھٹہ میں تعینات کیا گیا ہے جن میں صرف پانچ ڈیلی ویجز ملازمین دفتر حاضر باقی عملہ گھر بیٹھے دو ماہ سے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے تنخواہوں کی مد میں حکومت کو چونا لگانے میں مصروف جبکہ دفتر کیلئے مشینری کی مد میں ٹریکٹر ٹرالیاں 5 عدد پانی کی ٹینکیاں 8 عدد پیٹر مشینری شامل جبکہ باوثوق ذرائع کے مطابق پٹرول، کوٹیشن، منٹیننس، ڈیولپمنٹ مد، ڈیلی ویجز سنیٹری ورکس کی مد میں کرپشن کی جاری ہے فیلڈ افیسر اقبال چانڈیہ کے پاس بطور فیلڈآفس کوٹ چھٹہ کے پاس مانہ احمدانی نوتک محمید بستی ملانہ چوٹی زیرین درخواست جمال جکھڑامام شاہ سمیت 11 علاقوں کا انچارج مقرر کیا گیا ہے دفتر ایک دن بھی حاضر نہیں ہوا گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگا جبکہ چیف افیسر تحصیل کونسل کوٹ چھٹہ عنایت اللہ گاڈی کے پاس کوہ سلیمان ضلع کونسل ڈی جی خان اور تحصیل کونسل کوٹ چھٹہ کا چارج موجود ہے ایک دن بھی دفتر حاضر نہ ہوئے کام کی غرض سے آنے والے سائلین دفتر میں بیٹھ کر انتظار کرتے کرتے واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں دفتری کام ٹھپ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہری محمد اویس شوکت حسین فاروق اعظم محمد ابراہیم غلام یاسین محمد نواز نے وزیراعلی پنجاب کمیشنر ڈیرہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان خفیہ اداروں اور محکمہ انٹی کرپشن کے افیسران سے کاراوائی کا مطالبہ کیاہے اس موقع پر جب چیف آفیسر تحصیل کونسل کوٹ چھٹہ عنایت اللہ گاڈی سے موقف لیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ تحصیل کونسل کوٹ چھٹہ میں واٹر سپلائی کے 64 ملازمین جبکہ دفتری عملہ سمیت 80 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ صفائی کے لیے کبھی کبھی میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کی مشینری ڈیلی ویجز پر رینٹ پر لیتے ہیں کرپشن کا الزام غلط ہے۔

مزیدخبریں