اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے ایوان میں آکر میرے بیان سے متعلق غلط بیان کی جس پر مایوسی ہوئی ہے ۔پیپلز پارٹی میں تفریق کا بیان نامناسب ہے۔ وزیر خارجہ کو اس طرح غلط بیانی نہیں کرنی چاہئے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ نے ایوان میں آکر میرے بیان سے متعلق غلط بیان کی، شاہ محمود قریشی کے بیان سے مایوسی ہوئی۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کے پیش کیا گیا۔ میں نے اجلاس بلانے مخالفت نہیں کی۔ میں نے احتیاطی تدابیر اور کرونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیکر اجلاس بلانے کی تجویز دی، میری تجویز ارکان پارلیمنٹ اور عملے کے کو محفوظ بنانے سے متعلق تھا۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ میں نے تمام ممبرز اور عملے کی جانوں کو محفوظ بنانے کی تجویز دی۔ میرا بیان پیپلز پارٹی کا نہیں میری ذاتی تجویز تھی۔پیپلز پارٹی میں تفریق کا بیان نامناسب ہے۔ وزیر خارجہ کو اس طرح غلط بیانی نہیں کرنی چاہئے۔