ہائیکورٹ: 2رکنی بنچ کی چودھری برادران کی درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں فاضل دو رکنی بنچ نے چوہدری برادران کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی اور درخواست چیف جسٹس کو بجھوا دی ہے تا کہ اسے کسی دوسرے بنچ میں لگایا جا سکے۔ جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چوہدری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے۔ نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بھی دے چکی ہیں۔ چیئرمین نیب نے ہمارے کیخلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں۔ ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...