جنرل قمر جاویدباجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات : کرونا ، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین چین کے سفیر یائو جنگ نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور کرونا وبا کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی جانب سے فوری میڈیکل سپلائی کی فراہمی پر سفیر یائو جنگ سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے چینی طبی ماہرین کی پاکستان آمد اور تعاون کو بھی سراہا۔ اس موقع پر چینی سفیر یائو جنگ نے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن