گوجرخان (نامہ نگار) راولپنڈی پولیس کااشتہا ری مجرمان اورمنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤ ن جاری،ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (ا ے) کے اشتہاری مجرم سمیت دواشتہاری اور تین منشیات فروش گرفتارکرکے چرس اور شراب برآمد کرلی ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کے احکامات پرراولپنڈی پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے سی پی او محمدا حسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم عبدالقدوس کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم سال 2018سے ڈکیتی کے مقدمہ میں جاتلی پولیس کو مطلوب تھا مجرم کی شناخت پریڈ کے بعد مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی، ایس پی نے مزید بتایا کہ اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھی ڈکیتی کے مقدمہ میں پہلے ہی چالان ہو چکے ہیں جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش عبدالطیف، ثاقب مشتاق اور محمدافراز کو گرفتار کرلیا، منشیات فروش عبد الطیف سے 1 کلو 500 گرام چرس جبکہ ثاقب مشتاق اور محمد افراز سے 10/10 لیٹرشراب بر آمد کر لی،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر،پولیس تھانہ جاتلی اور مندرہ پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے کے لئے نہایت اہم ہے اشتہاری مجرمان اورمنشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔