راجہ امین ایڈووکیٹ محب وطن شہری اور مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ تھے

May 13, 2020

بیول(نامہ نگار) راجہ حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ راجہ امین ایڈووکیٹ دیانتدار وکیل اورمحب وطن شہری اور مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ تھے ۔مسلم لیگ (ن) تحصیل گوجرخان کے صدر و سابق امیدو ا ر صوبائی اسمبلی راجہ حمید ایڈووکیٹ نے راجہ امین ایڈ ووکیٹ مرحوم کی رہائش گاہ پر انکے بیٹے دانیال امین ایڈووکیٹ اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ راجہ امین ایڈووکیٹ انتہائی دیانتدار وکیل اصول پسند اور باکردار شخصیت کے مالک تھے مسلم لیگ (ن) کا وہ قیمتی اثاثہ تھے انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا نہ وہ کبھی جھکے نہ کبھی وہ بکے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔

مزیدخبریں