لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2020-21ءکے لیے اظہر علی کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم جبکہ بابراعظم کوقومی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیموں کی قیادت سونپ دی ہے۔ اس دوران پاکستان نے مختلف دو طرفہ سیریز میں9 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 20 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے علاوہ ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 میں شرکت کرنی ہے۔آئندہ سیزن میں پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز (جولائی) ، انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی (جولائی تا ستمبر)،جنوبی افریقہ کے خلاف3ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز (اکتوبر)، زمباوے کے خلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز (نومبر)، نیوزی لینڈ ے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز (دسمبر)اور جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی پر مشتمل ہوم سیریز (جنوری 2021)، زمباوے کے خلاف 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز(اپریل 2021) میں کھیلنی ہے۔ ان دو طرفہ سیریز کے علاوہ پاکستان کو ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 میں شرکت کرنا ہے۔
اظہر علی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم جبکہ بابراعظم قومی ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیموں کی قیادت کریں گے
May 13, 2020 | 17:37