نہتے فلسطینیوں پر راکٹوں سے حملہ ظلم و بربریت کی ایک مثال ہے:حاجی ظفر اقبال

May 13, 2021

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسرائیل کا غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر راکٹوں سے حملہ ظلم و بربریت کی ایک مثال ہے ، ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا ہے عام فلسطینیوں پر راکٹ برسانا ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے اور اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے اور فلسطین پر اسکا غاصبانہ قبضہ سراسر ناجائز ہے۔ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پوری دنیا کے مسلمان فلسطین کے اس حق کو تسلیم کرتے ہیں۔ اسرائیلی بربریت کے خلاف اقوام متحدہ  اور او آ ئی سی کو فوری اجلاس بلا کر اسرائیل  کی اس بربریت کو روکنا چاہیے۔

مزیدخبریں