روزہ ہمیں تذکیہ نفس اور صبر و تحمل کا درس دیتا ہے : سید شباب حیدر 

May 13, 2021

مندرہ (نامہ نگار)روزہ ہمیں تذکیہ نفس اور صبر و تحمل کا درس دیتا ہے فقط بھوکے اور پیاسے رہنے کا نام روزہ نہیں ہے روزہ سے ہمیں دوسروں کی بھوک اور پیاس کا بھی احساس ہوتا ہے یہ اللہ تعالی کی کرم نوازی ہے کہ اس نے ہم مسلمانوں پر روزہ فرض کیا ہے انسان 11مہینے مسلسل کھانے کے بعد ایک مہنہ معدے کو آرام دیتا ہے جس سے وہ کئی بیماریوں سے بچ جاتا ہے اس ماہ مقدس میں دیگر مہینے کے مقابلے میں عبادت کا بھی زیادہ اجر و ثواب ملتا ہے او رخوش قسمت ہیں وہ انسان جسے ماہ صیام ملے اور وہ اپنے گناہوں کی بخشش کروا لے۔ ا ن خیالات کا اظہار فخرے سادات سید شباب حیدر آف ٹبی سیداں نے فخرے اعوان ملک شبیر عرفان اعوان اور ملک گل شمریز اعوان کی جانب سے گزشتہ روز دیے گئے دوست احباب کے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف ڈاکٹر ایوب شہزاد ، ملک قاسم ربانی ، جنرل کونسلر و سینئر صحافی سید ساجد نقوی ، راجہ عابد حسین و دیگربھی موجود تھے ۔      

مزیدخبریں