کراچی(نیوز رپورٹر) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے اپیل کی ہے کہ علما ء کرام و مشائخ عظام اور خطبا مساجد نمازعیدالفطر کے خطبہ میں فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں پر اسرائیلی فوج و بھارتی فوج کی مسلسل جاری درندگی کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کریںاور فلسطین و کشمیر کی آزادی سمیت کورونا نامی عالمی وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں بھی کریں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایس سی مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی تباہ کن صورت حال پر عید سادگی سے منائے گی اور اسرائیلی و بھارتی درندگی پر خاموش نہیں بیٹھے گی انہوںنے مزید کہا کہ کٹھ پتلی اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل میں ناکام ہوچکی ہے حکومت پاکستان سمیت مسلم حکمران کٹھ پتلی اقوام متحدہ کے حصار سے باہر نکلیں۔