کورنا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 مقدمات درج،16 افراد گرفتار 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر9 مقدمات درج کر کے16 افراد گرفتارکر لئے گرفتار افراد کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کورونا کے حوالے سے جاری ہدایات کے مطابق بلا تفریق ضمانت لے کر رہا کر دیا گیاتھانہ گنجمنڈی میں 6 مقدمات درج کرکے8 افراد، تھانہ نیوٹاؤن میں2 مقدمات درج کرکے6 افراد اور تھانہ ریس کورس میں1 مقدمہ میں2 افراد کو گرفتار کیا گیاتاہم آئی جی پنجاب کی ہدایات اور ایس او پیز کے مطابق گرفتار افراد کو متعلقہ انجمن تاجران کے عہدیداران اور قریبی عزیزوں کی ضمانت پر رہا کر دیا گیااس موقع پر سی پی او محمد احسن یونس نے کہاکہ کورونا ایک خطرناک مرض ہے جو عالمی وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے، کورونا کے حوالے سے لاک ڈاؤن کے حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے قانون کے مطابق تمام ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، سی پی او نے شہریوں اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں پولیس اور انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن