راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آ باد کے علاقے بند کھنہ جہاز گرائونڈ میں رمضان المبارک کے سلسلے میں راشن تقسیم کرنے والی فیملی پر راشن وصول کرنے والی عورتیں اور مرد ٹوٹ پڑے جس سے راشن تقسیم کرنے والی خاتون اور مرد شدید زخمی ہو گئے جبکہ راشن لینے کے لئے آنے والی دوعورتیں اور ایک اٹھارہ سالہ لڑکا بھی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122 نے طبی امداد کے لئے بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا راشن تقسیم کر نے والے مرد عورت کی شناخت نہیں ہوسکی زخمی ہو نے والے مرد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں ذکیہ، نجمہ اور عامر شامل ہیں۔