اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی سٹی زون عمر خان کی ہدایت پر تھانہ آبپارہ پولیس نے موٹرسائیکل چور گروہ کا سرکردہ کارندہ اسامہ بن اختر گرفتارکرکے چوری شدہ چار موٹرسائیکل برآمدکرلئے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ملزم کے خلاف درج شدہ مقدمات میں مزید تفتیش جاری ہے کارروائی ڈی ایس سیکرٹریٹ راجہ طاہر حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آبپارہ سلیم رضا معہ ٹیم نے کی۔