راولپنڈی(جنرل رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ انبیا کی سرزمین فلسطین ایک بار پھر خون مسلم سے رنگین ہوئے جارہی ہے، مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی بے حرمتی اور غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، گزشتہ روز اپنے بیان میں اہلِ فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس وقت ہم اور ہمارے حکمران اپنے سحر و افطار میں لذیذ پکوان اور مشروبات سے لطف اندوز ہونے میں مگن ہیں، انہی لمحات میں ہمارا قبلہ اول اور اس کے مکین صہیونی افواج کی جارحانہ بمباری کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور شہادت کا جام نوش فرما رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کو اسرائیل کے شکنجے سے آزاد کرانے کے لیے زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھ کر ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔