مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے: گورنر پنجاب

لاہور (اے پی پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ اسلامی ممالک کو اسرائیلی دہشت گر دی کی صرف مذمت نہیں بلکہ عملی اقدامات کر نا ہوں گے۔ اسرائیلی دہشت گردی پر خاموش رہنے والے بھی مجرم ہوں گے۔ تاریخ ان کو کبھی معاف نہیں کر ے گی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہئے اور اسرائیل کے مظالم کو فوری طور پر بند کروایا جائے۔ بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 48سے زائد فلسطینیوں کا قتل بدترین اسرائیلی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

ای پیپر دی نیشن