گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے تحت فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف اہلسنت آل پارٹیز کانفرنس ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ کی زیر صدارت ہوئی جس میں اہلسنت جماعتوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے عملی اقدامات کرے،اسرائیل کی ناجائز ریاست کسی طور تسلیم نہیں کی جاسکتی، ایمان کی دولت سے مالامال فلسطینی مسلمان غیرت و حمیت کا پہاڑ ہیں ان سے ٹکرانے والا پاش پاش ہو جائیگا۔ اسرائیلی درندگی پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی بڑا جرم ہے،بیت المقدس مسجد اقصٰی کا دفاع اہم ترین فریضہ ہے مسلم حکمران متحد ہوکر اسرائیلی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیں، فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے اسرائیلی پوری انسانیت کا دشمن ہے۔
مسجد اقصٰی کا دفاع اہم ترین فریضہ ہے :مولانا اکبر نقشبندی
May 13, 2021