شیخوپورہ (سلطان حمید راہی /ڈاکٹر جمیل اختر /سیف الرحمن سیفی)شیخوپورہ کے سیاسی و سماجی ،تاجر اور مذہبی رہنمائوںصاحبزادہ میاںجلیل احمد شرقپوری ایم پی اے ،انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج اسلم بلوچ ،انجینئررانا اسد اللہ خان ، سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز ، مسلم لیگ (ق) کے صوبائی نائب صدرشکیل عطاء اللہ ورک ،الحاج محمد طارق چودھری، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی راناطارق محمود آف گرمولالہ،چودھری سلطان سرور گولڈن،چودھری عبدالجبار ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،چودھری خالد جاوید چدھڑ،سیٹھ ناصر محمود،امان اللہ مجاہدنے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عید کے موقع پر فلسطین او ر کشمیر میں ظلم و ستم میں اضافہ کیا گیا ہے فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر اسرائیل اور بھار ت کے خلاف کاروائی کی جائے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوںنے کہاکہ عید کے موقع پر اپنے ہمسائیوں اور قرب و جوار میں رہنے والے غریب اور بے روزگاروںکو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں ان افراد کو دودھ ،آٹا ،دالوں سمیت کچھ رقم نقد بھی دی جائے ۔