فلسطین کیلئے دعا گو ،بابر اعظم، باکسر عامر نے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لہرادیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر+سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر بابر اعظم نے لکھا کہ فلسطین کے لوگوں کیلئے دعاگو ہوں۔انسانیت کیلئے کھڑا ہونے کے لئے ہمیں صرف انسان بننا ہے۔بابر اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ مسجد اقصیٰ کی تصویر بھی شیئر کی۔جبکہ عالمی شہرت یافتہ کم عمر ترین باکسنگ چیمپیئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا لیا۔باکسر عامر خان نے اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا شکار مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔اس حوالے سے باکسر عامر خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی جس میں اْن کے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا ہوا ہے۔ مصر اورلیور پول کلب کے معروف فٹبالر محمد صلاح نے فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف مطالبہ کیا کہ عالمی رہنما فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے کرداراداکریں، یقینی بنایاجائے کہ تشدداورمعصوم فلسطینیوں کاقتل عام بندہو، بس اب بہت ہوگیامعصوم فلسطینیوں کاقتل عام بندکیاجائے۔علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی اور جنوبی افریقی کرکٹر کاگیسو ربادا بھی فلسطین کی موجودہ صورتحال پر دل شکستہ ہیں۔انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے فلسطین کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جیسا ہم اپنے لیے دوسروں سے سلوک کرنے کے خواہشمند ہیں، دوسرے کو دینے کیلئے کیوں یہ کام مشکل لگتا ہے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ سب سے بہتر عمل یہی ہے کہ ہم آپس میں ایک دوسرے سے بطور انسان سلوک روا رکھیں۔جنوبی افریقی کھلاڑی نے ہیش ٹیگ ’پرے فار فلسطین‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...