اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم کے مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بچوں اور خواتین پر بمباری کر کے ریاستی دہشت گردی کا مجرم ہے۔ اپنے ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ اسرائیل نے ظالمانہ طاقت کے ذریعے القدس شریف، شیخ جراح میں مسلمانوں کے گھروں پر قبضے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مسجد الاقصی میں نہتے روزے داروں پر گولیاں، گرنیڈ برسائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ القدس ازل سے ابد تک خاتم المرسلینؐ کے امتی مسلمانوںکا ہے۔
اسرائیل نے مسجد الاقصی میں نہتے روزے داروں پر گولیاں، گرنیڈ برسائے: بابر اعوان
May 13, 2021