راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مدد مل سکے انہوں نے ایک اجلاس کے دوران صوبہ میں کرونا وائرس کے تدارک کیلئے لاک ڈان کے بعد کی صورتحال اور حکومتی ہدایات کے مطابق پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا محمد بشارت راجہ نے کہا کہ وقتی نقصان اور پریشانی برداشت کرکے کرونا وائرس کا زور توڑنے میں مدد ملے گی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب نے اس حوالے سے سخت اقدامات اٹھائے ہے انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ عید الفطر کی تعطیلات اور اس کے بعد عام میل جول میں کمی رکھیں اور اپنے گھروں تک محدود رہیں تاکہ کورونا وائرس کا پھیلا روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں انتظامیہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے طرف سے کرونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر پوری طرح عملدرآمد جاری ہے۔
راولپنڈی میں کرونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پرعملدرآمد جاری ہے،راجہ بشارت
May 13, 2021