کھیوڑہ (نامہ نگار) پنڈدادنخان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سہیل جالپ ایڈووکیٹ کی جانب سے علاقہ معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سہیل جالپ نے کہا کہ ماہ رمضان برکتوں اور رحمت کا مہینہ ہے رمضان ہمیں صبر اور برادشت کا درس دیتا ہے روزے کا مقصد صرف بھوک پیاس کا پرہیز نہیں بلکہ دل نیت کو صاف رکھتے ہوئے برائی سے دور رہنا اور گناہوں سے معافی مانگنا ہے۔