اوکاڑہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چودھری ریاض الحق نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کوتباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے ،تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے ملک کوتباہ کرکے رکھ دیاہے۔چکن عوام کی پہنچ سے دور، حکمران عوامی احتساب سے بچ نہیں پائیں گے۔ حکمرانوں کے یوٹرن اورجھوٹی سیاست کاڈرامہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا عوام حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے عوام نکوں نک ہوچکے ہیں،عوام حکمرانوں سے نجات کی دعائیں کررہے ہیں۔تین سال سے تبدیلی ،ترقی ،خوشحالی کانعرہ لگانے والوں کاجھوٹ زمینی حقائق بتارہے ہیں کہ اشیاء ضروریہ غریب عوام کی پہنچ سے کوسوں دور ہوچکی ہیں غریب کیلئے اپنے کنبے کی کفالت مشکل ترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔