شہباز شریف باہر بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں:اشرف خان سوہنا

May 13, 2021

اوکاڑہ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے راہنما محمد اشرف خان سوہنا نے کہا ہے کہ شہباز شریف باہر جانے کی نہیں بلکہ بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا پیسہ باہر ہے ، جب بیگم اور بچوں نے گھر لینا ہو تو پیسہ آجاتا ہے ، اس پر منی لانڈرنگ کا ایک کیس نہیں کرپشن کی پوری کتاب ہے ، یہ نہیں ہوسکتا چھوٹا چور جیل میں جائے اور ڈاکو بھاگ جائے، مشرف نے زرداری اور نواز شریف کو جو 2 این آر اوز دیئے اس کا خمیازہ آج ملک بھگت رہاہے ، شہبازشریف پر صرف 7سو ارب منی لانڈرنگ کا ایک کیس ہے ، شہبازشریف اور نواز شریف کے بیٹے اربوں روپے کے گھروں میں رہ رہے ہیں ، شہبازشریف اورنوازشریف کے بیٹوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا۔سوارب روپے عوام کی جیبوں سینکل کر شوگر ملز مالکان کے پاس چلا گیا ۔

مزیدخبریں