مہنگائی ‘ بیروزگاری نے غریب عوام کا جینا محال کردیا :زبیر چیمہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) پی پی 53 اور این اے 80 کے رہنما چوہدری زبیر چیمہ نے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والے نااہل حکمرانوں نے تین سالوں میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا چینی کے بعد چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے حکومتی کارگردگی کا پول کھول دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہ حکومت اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرے مہنگائی و بیروزگاری نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پاکستان کا مزدور اور عوام خوشحالی کی زندگی گزار رہے تھے نوازشریف نے عوام کو بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش میں مکمل ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کئے لیکن موجودہ حکومت کے دور میں عوامی مسائل میں سے زیادہ اضافہ ہوا ہے کرونا کی وجہ سے کاروبار پہلے ہی ٹھپ ہیں اوپر سے مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...