گوجرانوالہ: عوامی شکایات کیلئے ضلعی کنڑول روم قائم کرنے کا پلان جاری 

May 13, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عید الفطرکے موقع پر کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد، اشیائے خوردونوش کی دستیابی و مقررہ قیمتوں پر فروخت، خلاف ورزیوں پر کارروائیوں، شکایات کیلئے تمام تحصیلوں سمیت ڈپٹی کمشنر دفتر میں ضلعی کنڑول روم قائم کرنے کا پلان جاری کر دیا گیا، انچارج کنڑول روم میں موجود رہیں گے عید الفطر پر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں اور لوکل باڈیز و میونسپل کارپوریشن و کمیٹیز مساجد، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور قبرستانوں میں صفائی کا خصوصی اہتمام کریں گی ۔ ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ کی زیر صدارت عیدالفطر انتظامات کے سلسلہ میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں انجم ریاض سیٹھی، عتیق الرحمن، شبیر حسین بٹ، رانا جمیل، شاہد عباس ، کامران حسین، ساریہ حیدر، قرا العین ظفر، عامر محمود، راشد اقبال، ڈاکٹر صوفیہ بلال، ڈاکٹر فریحہ، جمیل یوسف، بلال بٹ، رفعت ضیا، ڈی ایف او، محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈی اوز، سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز سمیت دیگر شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر کرونا کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تحصیلوں میں یونین کونسلز اور ریونیو سرکل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مقامی امن کمیٹی،علمائے اکرام اور رضا کاروں سے مل کر سماجی فاصلے اور این سی او سی کی طرف سے جاری گا ئیڈ لائنز پر عمل درآمد کرائیں گی۔

مزیدخبریں