حکمران مظلوم فلسطینیوںکی امداد کیلئے کھل کر کردارادا نہیں کررہے :سعد رفیق 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ریلوے اور ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ القدس پر حملے کشمیر میں ظلم وبربریت  شرمناک ہیںمگر افسوس عالمی دبائو کی وجہ سے ہمارے حکمران مظلوم فلسطینی مسلمانوںکی امداد وبحالی کیلئے کھل کر اپنا کردارادا نہیں کررہے آج پوری قوم کو نواز شریف بڑی شدت کیساتھ یاد آرہے ہیں جنہوں نے عالمی دبائو کو مسترد کرکے ایٹمی دھماکے کئے ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں میاںمنور لطیف، میاںجاوید لطیف رہائی کمیٹی کے چیئرمین چودھری شہباز چھینہ،میاں رفاقت علی، میاں ذیشان پرویز، ملک پرویزاقبال ،شیخ عظیم کیساتھ ہونیوالی ملاقات کے موقع پر کیا اورکہاکہ حکومت نے سیاسی مخالفین کوانتقام کا نشانہ بنانے ،دیوار کیساتھ لگانے ،جیلوں میں ڈالنے اوربھیک مانگنے کے علاوہ کوئی قابل ذکر کام نہیںکیا جو حکومت اپوزیشن کیساتھ بات چیت کو تیار نہیں وہ کس طرح القدس پر اسرائیل حملے ،کشمیر پر بھارتی ظلم وبربریت قوم کو متحد کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میا ں جاویدلطیف پر حالیہ غداری اور بغاوت کے جھوٹے مقدمہ کی پرزور مذمت اور اسے فی الفور خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...